شوبز انڈسٹری کی مشہور جوڑی کو یواےای گولڈن ویزا مل گیا

Jul 07, 2022 | 00:34:AM
شوبز، انڈسٹری ،مشہور ،جوڑی ،یواےای ،گولڈن ویزا
کیپشن: شوبز انڈسٹری کی مشہور جوڑی کو یواےای کا گولڈن ویزا جاری کیا گیا ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی اقرا عزیز اور یاسر حسین کو متحدہ عرب امارات نے گولڈن ویزا جاری کردیا ہے۔ اماراتی حکام کے مطابق گولڈن ویزا ایک طویل مدتی رہائشی ویزا ہے جو غیرملکی مشہور شخصیات کو یواےای میں رہنے، کام کرنے یا تعلیم حاصل کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

اقرا عزیز اور یاسر حسین ان دنوں دبئی میں مقیم ہیں اور انہوں نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں یواےای حکام کا شکریہ ادا کیا ہے۔ یاد رہے کہ اقرا عزیز پاکستان کی مشہور اداکارہ ہیں جو پاکستانی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

ان کے مشہور ڈراموں میں سنو چندا شامل ہے۔ اس کے علاوہ بہت سے مشہور ایوارڈ بھی وہ اپنے نام کروا چکی ہیں۔