معروف اداکاراؤں کی سگریٹ اور شراب نوشی کرتے تصاویر وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بالی ووڈکی معروف اداکاراؤں کی مبینہ طورپر سگریٹ اور شراب نوشی کرتی تصاویر وائرل ہوگئیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر دیپیکا پڈوکون، عالیہ بھٹ اور شردھا کپور کی کچھ تصاویر وائرل ہو رہی ہیں، جن میں یہ تینوں اداکارائیں مبینہ طورپر شراب اور سگریٹ نوشی کرتی ہوئی نظر آ رہی ہیں بالخصوص دیپیکا سگریٹ کے دھوئیں کے حلقے بنا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:نکول کڈمین اور گلوکار کیتھ اربن نے راہیں جدا کرلیں
ان تصاویر پر مختلف تبصرے بھی سامنے آ رہے ہیں، جن میں کچھ لوگ یہ مانتے ہیں کہ یہ اداکارائیں اپنے پیسے کا لطف اٹھا رہی ہیں جبکہ بعض کا خیال ہے کہ یہ تصاویر اے آئی کے ذریعے بنائی گئی ہیں یا یہ پرانی تصاویر ہیں جو دوبارہ وائرل ہو گئی ہیں۔