سٹاک ایکسچینج میں ایک اور نیا ریکارڈ، ڈالر سستا ہو گیا

Jan 07, 2026 | 09:52:AM
سٹاک ایکسچینج میں ایک اور نیا ریکارڈ، ڈالر سستا ہو گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(  24نیوز )سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے سے پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ توڑ تیزی کا سلسلہ جاری ہے۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جس سے ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 86 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا۔

ٹریڈنگ کے دوران 1700 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 86 ہزار 768 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:گاڑیوں کی خرید و فروخت،نادرا نے بڑی مشکل حل کر دی

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر 2653 پوائنٹس اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 85 ہزار 62 پوائنٹس کی تاریخی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 2 پیسے کی کمی ہو گئی ،انٹر بینک میں ڈالر 280.07 روپے سے کم ہوکر 280.05 روپے کا ہوگیا۔