رمیز راجہ کا بڑا یوٹرن،پی سی بی سے پنشن مانگ لی 

Jan 07, 2023 | 21:10:PM
بورڈ، ایک روپیہ، رمیز راجہ، پی سی بی، پنشن مانگ لی،
کیپشن: رمیز راجہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بورڈ سے ایک روپیہ نہیں لوں گاکہنے والے رمیز راجہ نے پی سی بی سے پنشن مانگ لی،کرسی چھوڑنے کے بعد ماہانہ ایک لاکھ 54ہزار روپے پنشن لیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے سابق چیئرمین رمیز راجہ نے ایک لاکھ 54ہزار ماہانہ پنشن کیلئے بورڈ کے کوڈ آف کنڈکٹ پر دستخط کردئیے،رمیز راجہ نے کرکٹ بورڈ سے پنشن کی درخواست کی تھی ،انہیں یہ پنشن بورڈ کے قانون کے مطابق دی جائے گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ پر رمیز کا راج شروع ہوا تو بڑی بڑی باتیں سننے کو ملیں، تنخواہ نہ لینے کااعلان کرنےوالے رمیز راجہ نے کہاتھا کہ بورڈ سے ایک پیسہ نہیں لیں گے،جب تک وہ چیئرمین رہے ایسی ہی باتیں کرتے رہے مگر پھر اعداد و شمار نے بھانڈا پھوڑا توکہنے لگے اب بجلی کے بل تو جیب سے نہیں بھرسکتا تھا،بھوکا نہیں مرسکتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سردیوں کی مزید چھٹیاں ہونگی یا نہیں؟ مراد راس کا اہم ٹویٹ آگیا
رمیز راجہ دورسے پہلے چیئرمین پی سی بی کی پنشن کم ہوا کرتی تھی اور انہوں نے اپنے دورمیں اس پنشن میں ایک لاکھ روپے کااضافہ کیا تھا،اس فیصلے کابراہ راست فائدہ خود رمیز راجہ نے اٹھایا،کوڈ آف کنڈکٹ پر دستخط کے بعد رمیز راجہ بورڈ پر تنقید نہیں کرسکیں گے،رمیزراجہ کمنٹری اور تبصرے بھی کرتے ہیں، زباں بندی کے بعد توقع ہے کہ اب ان کے تجزیے ہومیوپیتھک ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاکر عائشہ کا ”میرا دل یہ پکارے آجا“ گانے پر بولڈ ڈانس ، ویڈیو وائرل