پی آئی اے کی ٹورنٹو سے کراچی کی پرواز ہائیڈرالک سسٹم میں خرابی کے باعث تاخیر کاشکار

Jan 07, 2023 | 00:45:AM
قومی ایئر لائن، ٹورنٹو، کراچی، ہائیڈرالک سسٹم خراب،
کیپشن: پی آئی اے طیارہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)قومی ایئر لائن (پی آئی اے)کی ٹورنٹو سے کراچی کی پرواز کا ہائیڈرالک سسٹم خراب ہو گیاجس پر پرواز میں موجود مسافروں کو آف لوڈکرنے کے بعد جہازخالی کرا لیا گیا۔
ذرائع کاکہناہے کہ پی آئی اے کی پرواز نمبر پی کے 784 کا بوئنگ 777 طیارہ مسافروں کے ساتھ روانگی کے لئے تیارتھا،کہ اچانک ہائیڈرالک سسٹم میں خرابی ہو گئی جس پر پرواز کی منسوخی کے باعث متاثرہ مسافروں کی تعداد 250سے زائد ہے۔
ذرائع کاکہناہے کہ گزشتہ روزکراچی پہنچنے والی پروازاب ہفتہ کو شام 6 بجکر 50 منٹ پر کراچی پہنچے گی،مجموعی طور پر پرواز کی ٹورنٹو سے کراچی آمد 30 گھنٹے تاخیر سے ہو گی ۔
یادرہے کہ رواں ہفتے طیارہ خرابی کے باعث 12 گھنٹوں سے زائد تاخیرکی شکاریہ دوسری پرواز ہے ،2 روز قبل کراچی تاجدہ پرواز کے بوئنگ777 طیارہ میں خرابی کے باعث 18 گھنٹے تاخیر ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: سردیوں کی مزید چھٹیاں ہونگی یا نہیں؟ مراد راس کا اہم ٹویٹ آگیا