پی ٹی آئی سندھ میں اختلافات، فردوس شمیم نقوی عہدے سے مستعفی

Jan 07, 2021 | 23:47:PM
پی ٹی آئی سندھ میں اختلافات، فردوس شمیم نقوی عہدے سے مستعفی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی عہدے سے مستعفی ہو گئے۔ پی ٹی آئی رہنما نے اپنا استعفٰی وزیراعظم عمران خان کو ارسال کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی اختلاف کے باعث عہدے سے مستعفی ہو گئے۔فردوس شمیم نقوی نے اپنا استعفٰی عمران خان کو ارسال کردیا۔ پی ٹی آئی ارکان کے ایک گروپ نے حلیم عادل شیخ کو نیا اپوزیشن لیڈر نامزد کردیا ۔
 ذرائع کے مطابق سینٹ انتخابات سے قبل گورنر سندھ عمران اسماعیل اور فردوس شمیم نقوی میں اختلافات بڑھ گئے۔پی ٹی ٹی آئی سندھ کی پارلیمانی پارٹی میں سرد جنگ تیزہو گئی۔