وزیراعظم رواں ہفتے ہی کوئٹہ جائیں گے ، شبلی فراز

Jan 07, 2021 | 19:07:PM
وزیراعظم رواں ہفتے ہی کوئٹہ جائیں گے ، شبلی فراز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہاہے کہ وزیراعظم رواں ہفتے ہی کوئٹہ جائیں گے ،دھرنے کے خاتمے کیلئے مذاکرات جاری ہیں ۔
شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مچھ واقعہ پر سیاست نہیں کرنی چاہئے،مچھ میں جو کچھ بھی ہوا وہ بہت غلط ہوا، ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانا چاہئے،انہوں نے کہاکہ ماضی میں بھی ایسے دل خراش واقعات ہوتے رہے ہیں ،بعض لوگوں کی جانب سے ایسے واقعات پر پیچیدگیاں پیدا کی جاتی ہیں ۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ متاثرین کی جانب سے کوئی غیرمناسب بات نہیں کی گئی، چاہتے ہیں جاں بحق افراد کی تدفین ہو اور انہیں طے کردہ معاوضہ بروقت ادا ہو،انہوں نے کہاکہ ورثہ میں ملے مسائل دو سال میں ختم کرکے ملک سویڈن نہیں بنا سکتے۔