بھارت میں برڈ فلو پھیل گیا، بڑی تعداد میں پرندے ہلاک، ہزاروں مرغیاں تلف

Jan 07, 2021 | 00:40:AM
بھارت میں برڈ فلو پھیل گیا، بڑی تعداد میں پرندے ہلاک، ہزاروں مرغیاں تلف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارت میں برڈ فلو پھیل گیا، مختلف ریاستوں میں بڑی تعداد میں پرندے ہلاک ہوگئے، ہزاروں مرغیاں بھی تلف کردی گئیں۔
راجھستان اور مدھیہ پردیش سمیت چھ ریاستوں میں دو قسم کے برڈ فلو سے ہزاروں مرغیاں، بطخیں، کوے اور دیگر پرندے ہلاک ہو چکے ہیں، وبا کے پھیلنے کے بعد حکام نے چڑیا گھروں سمیت کئی جگہوں پر سپرے کئے۔بھارتی ریاستیں ایک دوسرے پر برڈ فلو پھیلانے کا الزام لگا رہی ہیں، انتظامیہ نے ٹیسٹ کیلئے مرنے والے پرندوں کے سیمپل حاصل کر لیے ہیں۔