سوڈان نے اسرائیل کےساتھ تعلقات معمول پر لانے کیلئے معاہدے پر دستخط کردیئے

Jan 07, 2021 | 00:14:AM
سوڈان نے اسرائیل کےساتھ تعلقات معمول پر لانے کیلئے معاہدے پر دستخط کردیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سوڈان نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے لیے معاہدے پر دستخط کردیئے۔
 سوڈانی حکومت نے تصدیق کی ہے کہ اس نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کیلئے امریکا کے ساتھ ' معاہدہ ابراہم' پر دستخط کئے ہیں۔سوڈانی وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق ملک کے وزیرانصاف نصردین عبدالباری نے امریکی وزیر خزانہ سٹیون ٹرنر کی خرطوم آمد کے موقع پر اس معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ 
خبرایجنسی کے مطابق سوڈان کی جانب سے معاہدہ ابراہم پر دستخط کرنے کے بعد سوڈان حالیہ ماہ میں متحدہ عرب امارات اور بحرین کے بعد اسرائیل کو تسلیم کرنے والا تیسرا عرب ملک بن گیا ہے۔
خیال رہے کہ اکتوبر 2020 میں امریکی صدر ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ سوڈان اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے پر راضی ہوگیا ہے،سوڈان کی جانب سے معاہدے پر دستخط پر فلسطینی تنظیموں نے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معاہدات میں فلسطینیوں کے حقوق کو نظرانداز کیا گیا ہے اور یہ آزاد فلسطین کے مقصد کو نقصان پہنچائے گا۔اس سے قبل امریکا نے سوڈان کو دہشت گردی سپانسر کرنے والے ملک کی فہرست سے نکال دیا تھا اور دونوں ممالک کے درمیان ممفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کئے گئے تھے جس کے تحت سوڈان پر سے عالمی امداد حاصل کرنے کی پابندی ختم ہوگئی ہے اور اب سوڈان 27 سال بعد ورلڈ بینک سے مالی امداد حاصل کرسکے گا۔
واضح رہے کہ سوڈان سے قبل ستمبر 2020 میں متحدہ عرب امارات اور بحرین نے وائٹ ہاﺅس میں اسرائیل کے ساتھ ' معاہدہ ابراہم' پر دستخط کئے تھے،اسرائیل کو تسلیم کرنے والی عرب ریاستوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے، اس سے قبل 1979 میں مصر اور اردن 1994 میں اسرائیل کو تسلیم کرچکے ہیں۔