راولپنڈی دہشت گردی پر اقوام متحدہ اور او آئی سی کا اظہار مذمت

Feb 07, 2026 | 21:44:PM
راولپنڈی دہشت گردی پر اقوام متحدہ اور او آئی سی کا اظہار مذمت
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 ںیوز )اقوام متحدہ (یو این) نے  راولپنڈی کی مسجد میں خودکش حملے کی مذمت کردی اور پاکستان حکومت اور عوام سے دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

یو این سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ عبادت گاہوں اور شہریوں پر حملے ناقابلِ قبول ہیں، حملے کے ذمےداروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

 دوسری طرف اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے بھی دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کی ہے، سیکریٹری جنرل حسین براہم طحٰہ نے کہا کہ ہر قسم کی دہشت گردی اور عبادت گاہوں کو نشانہ بنانے کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں۔

قطر نے بھی اسلام آباد خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی، عبادت گاہوں کو نشانہ بنانے اور بےگناہ شہریوں میں خوف پھیلانے کو مسترد کردیا۔
 

یہ بھی پڑھیں :اسلام آباد خود کش دھماکا، داعش افغانی ماسٹر مائنڈ سمیت 4 سہولت کار گرفتار