پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاروائیاں، 25 من مردہ مرغیاں، ساڑھے 3 من گائے و بکرے کا گوشت تلف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیم نے حویلی لکھا کے سہولت بازار میں 2 مقامات پر کارروائی کی ہے۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران 25 من مردہ مرغیاں، ساڑھے 3 من گائے اور بکرے کا گوشت تلف کیا گیا۔
ترجمان نے کہا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے ان کے قبضے سے لوڈر رکشہ اور موٹر سائیکل بھی ضبط کر لی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:چاہت فتح علی خان کی ویڈیو وائرل،مداح حیران
ڈی جی فوڈز کا کہنا ہے کہ مردہ مرغیاں اور مضرِ صحت گوشت اوکاڑہ اور ملحقہ جگہوں پر سپلائی کیا جانا تھا۔