کیوی کپتان نے فخر زمان کو اپنے لیے بڑا  خطرہ  قرار دیدیا

Feb 07, 2025 | 14:45:PM
کیوی کپتان نے فخر زمان کو اپنے لیے بڑا  خطرہ  قرار دیدیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز )سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ سے قبل نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے کہا کہ حریف ٹیم کے فخر زمان ہمارے لیے بڑا خطرہ ہوسکتے ہیں۔

 کیوی کپتان مچل سینٹر نے لاہور کے قذافی  سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چیمپئینز ٹرافی سے قبل سیریز تیاری کو بہترین موقع ہے، کوشش ہوگی سیریز میں فتحیاب ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہوم گراؤنڈ پر پاکستانی ٹیم کیخلاف میچ اہم ہوگا، فخر زمان ایسے کرکٹر ہیں جنہیں ٹارگٹ کرنا، وہ میچ کا رخ تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں: فخر زمان نے چھکوں کو لیکر بڑی ڈیمانڈ کردی

کیوی کپتان نے مزید کہا کہ ہمارے پاس اچھے فاسٹ بولر موجود ہیں اور ہمارا ایونٹ میں پہلا میچ میزبان ملک پاکستان کیخلاف ہے جو نہایتی اہم ہے۔

 مچل سینٹنر نے کہا کہ سہ ملکی سیریز کی صورت میں ہامرے پاس کنڈیشنز سے واقف ہونے کا اچھا موقع ہے۔

واضح رہے کہ سہ ملکی سیریز کا پہلا میچ کل پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔