انتخابات سے قبل ہی دھاندلی ؟جماعت اسلامی نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا

Feb 07, 2024 | 22:18:PM
انتخابات سے قبل ہی دھاندلی ؟جماعت اسلامی نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)جماعت اسلامی نے انتخابات سے قبل ہی دھاندلی و بے ضابطگی کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو خط ارسال کر دیا۔

 تفصیلات کے مطابق عام انتخابات 2024 صرف چند گھنٹے باقی ہیں ،ملک بھر میں پولنگ کے حوالے سے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ، ایسے میں جماعت اسلامی کے الیکشن سیل کے انچارج راجہ عارف سلطان نے انتخابات سے قبل دھاندلی اور بے ضابطگی کے حوالے صوبائی الیکشن کمیشن سندھ کے نام خط جاری کردیا ہے ، جماعت اسلامی کی جانب سے خط میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے حلقہ این اے 238 اور پی ایس 102 کے پولنگ اسٹیشن میں سامان پہنچا تو اس میں سے بیلٹ پیپرز کے 10 باکس غائب ہیں، لسٹ کے مطابق 30 بکس لکھی ہوئی تھیں جبکہ تھیلے پٹھا ہوا تھا اور اندر 20 بکس موجود تھیں۔

ضلع شرقی این اے 238 اور پی ایس 102 پولنگ اسٹیشن نمبر 269 غوثیہ ڈسپنسری کے پریزائڈنگ آفیسر محمد شکور کی جانب سے آراو کو تحریری اطلاع کی گئی، الیکشن کمیشن انتخابات میں دھاندلی اور بے ضابطگی کے مرتکب لوگوں کیخلاف کاروائی کرے، انتخابات سے قبل بیلٹ پیپرز کے باکس کا غائب ہوجانا انتخابات کی شفافیت پر سوالیہ نشان ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یا اللہ خیر ؛بلوچستان کے مختلف حلقوں میں یکے بعد دیگر 5 دھماکے