معروف گلوکار ابرار الحق کا الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ

Feb 07, 2024 | 17:23:PM
معروف گلوکار ابرار الحق کا الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) گلوکار اورپاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی )کے سابق  رہنما ابرارالحق نے الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کر دیا۔

 سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر) پربیان جاری کرتے ہوئے کہا  کہ صبح (8 فروری کو )ہونے والے عام انتخابات میں بطور امیدوار حصہ نہیں لے رہا، وقت پر اپنے کاغذات واپس نہیں لے سکا لہذا میں سوشل میڈیا پر اس کا اعلان کر رہا ہوں۔  

انہوں نےمزید  کہا کہ یہ زیادہ ضروری تھا کہ ووٹ کی اہمیت کا پیغام لوگوں تک پہنچاؤں، اللہ تعالی پاکستان اور اہل پاکستان پر اپنی نظر کرم فرمائے۔

واضح رہے کہ ابرارالحق پہلے تحریک انصافکے اہم رہنما تھے تاہم 9 مئی 2023 میں ہونے والے واقعات کے بعد انہوں نے  پریس کانفرنس کرکے پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا  تھا۔

یہ بھی پڑھیں ؛ پوسٹل بیلٹ پیپرز جمع کرانے کا وقت آج رات ختم ہوجائے گا