محبت کی نئی داستان رقم۔۔۔۔

Feb 07, 2022 | 23:24:PM
محبت۔جگر۔ٹرانسپلانٹ۔عطیہ۔اولاد۔شوہر۔بیوی
کیپشن: شوہر کوجگر عطیہ کرنے والی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( 24نیوز)محبت کی داستانوں میں دل دینا تو سنا تھا لیکن جگر دینے کی بات نئی ہے۔اس حوالے سے سندھ میں محبت کی لازوال داستان سامنے آگئی، بیوی نے شوہر کو جگر عطیہ کردیا۔گمبٹ کے اسپتال میں بھٹ شاہ کے رہائشی شوہر کی کامیاب پیوندکاری کی گئی۔
جگر کی کامیاب اور مفت پیوندکاری عبد القادر شاہ جیلانی انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس گمبٹ خیرپور میں کی گئی۔بھٹ شاہ کے رہائشی محمد خان جگر کے عارضہ میں مبتلا تھے، ان کی اہلیہ نے اپنے جگر کی پیوندکاری کرواکے شوہر کی جان بچائی۔ڈاکٹروں کے مطابق آپریشن کے بعد میاں بیوی دونوں صحت مند ہیں۔خاتون نے آپریشن کے بعد بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شادی کو 10 سال ہوئے ہیں لیکن ان کی اولاد نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ شوہر ہی سب کچھ ہے اگر شوہر کی جان بچانے کے لئے جسم کے سارے اعضا بھی عطیہ کرنا پڑے تو کردوں گی۔
 یہ بھی پڑھیں۔وٹامن ڈی کی کمی۔۔ نتائج انتہائی خطرناک ۔۔نئی تحقیق نے پریشان کر دیا