نور مقدم قتل کیس  کا فیصلہ محفوظ 

Feb 07, 2022 | 16:13:PM
نور مقدم قتل کیس کا فیصلہ محفوظ
کیپشن: نور مقدم کیس فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ( مانیٹرنگ ڈیسک) نور مقدم قتل کیس میں مرکزی ملزم کے وکیل کی درخواستوں پر دلائل مکمل ہونےپر  ایڈیشنل سیشن جج نے درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

نور مقدم قتل کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ ہماری پہلی درخواست موبائل سم کی ملکیت سےمتعلق ہے ، مدعی نے عدالت میں اپنے بیان میں کہا کہ یہ نمبر ان کی اہلیہ کے نام پر ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: میٹرک اور انٹر پاس کرنیوالے طلبا کیلئے بڑی خوشخبری 

وکیل نے کہا کہ ہماری درخواست ہے کہ عدالت ریکارڈ منگوا ئے ، فون نمبر کسی اور کے نام پر ہے ۔

ہماری دوسری درخواست آئی جی احسن یونس کے خلاف ہے ، آئی جی نے 25 جنوری کو عدالتی سماعت کے بعد ٹویٹر پر وضاحت پیش کی تھی ۔

 مرکزی ملزم کے وکیل نے  عدالت سے کہا کہ ہماری تیسری درخواست نقشے سے متعلق ہے ، جو نقشہ جائے وقوعہ کا بنایا گیا اس میں غلط چیزیں شامل کی گئی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: بیوی کا سر قلم کرکے سڑکوں پر گھمانے والا درندہ گرفتار

عدالت نے دلائل سننے کےبعد درخواستوں سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔