9 مئی کی منصوبہ بندی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، چیئرمین سینیٹ

May 09, 2024 | 12:45:PM
9 مئی کی منصوبہ بندی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، چیئرمین سینیٹ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ 9 مئی کی منصوبہ بندی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،9 مئی کے شرانگیز واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

ایک بیان میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ 9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے، مہذب معاشروں میں اس قسم کے واقعات کی کوئی گنجائش نہیں ہے، 9 مئی کے واقعات نے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔

 چیئرمین سینیٹ کا کہنا ہے کہ سیاسی مقاصد اور عزائم کے حصول کیلئے ایسے غیرقانونی اور غیرآئینی ہتھکنڈے قابل مذمت ہیں، تمام سیاسی قوتیں آگے بڑھیں، ملک کو درپیش چیلنجوں پر قابو پانے میں حصہ ڈالیں، انتشار کے بجائے مثبت طرز عمل سے ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔