چیچہ وطنی میں ٹریلرکی موٹرسائیکل کو ٹکر،خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)چیچہ وطنی میں ٹریلرکی موٹر سائیکل کو ٹکرکے نتیجے میں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔
چیچہ وطنی مغربی بائی پاس کےقریب تیز رفتارٹریلرکی موٹرسائیکل کو ٹکر سے خاتون سمیت تین افراد موقع پرجاں بحق ہو گئے، تینوں موٹرسائیکل سوارچیچہ وطنی شہرکی طرف آ رہےتھےکہ پیچھے سے آنےوالے ٹریلر نے ٹکرماری اورتینوں موقع پر دم توڑ گئے، جاں بحق ہونےوالےتمام افراد کی شناخت نہیں ہوسکی۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں سولر پینلز کی خصوصی ٹیسٹنگ لیبارٹری قائم
ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں،پولیس نےجائےوقوعہ کا محاصرہ کرتےہوئے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغازکردیا،حادثے کے بعد فرار ہونے والے ٹریلر ڈرائیورکو پولیس نے گرفتارکرلیا ۔