امریکہ: سائنس فکشن ہیرو روبو کاپ کا مجسمہ نصب

Dec 07, 2025 | 12:36:PM
امریکہ: سائنس فکشن ہیرو روبو کاپ کا مجسمہ نصب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)امریکہ میں تقریباً 15 برس کی منصوبہ بندی کے بعد سائنس فکشن ہیرو روبو کاپ کا 11 فٹ بلند کانسی کا مجسمہ نصب کردیا گیا ہے۔

ڈھائی ٹن وزنی یہ مجسمہ بدھ کے روز امریکی ریاست مشی گن کے شہر ڈیٹرائٹ میں فری ایج پروڈکشن سٹوڈیو کے باہر نصب کیا گیا۔

سٹوڈیو کے مالک جِم ٹوسکانو نے کہا کہ یہ زبردست اور انتہائی متاثر کن ہے، اس کو دیکھنے کئی لوگ یہاں آچکے ہیں۔

اس مجسمے کی کہانی 2011 میں شروع ہوئی جب تب کے ڈیٹرائیٹ میئر ڈیو بِنگ نے شہر میں روبو کاپ کا مجسمہ لگانے کی تجویز کی ٹویٹ کا جواب دیا تھا۔

مزید پڑھیں:بھارت میں دوران تقریر سیاسی رہنما کو جوتا پڑ گیا

میئر کا ٹویٹ (جو اب ڈیلیٹ کردی گئی ہے) کا کہنا تھا کہ مجسمہ نصب کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

 ٹویٹس کے تبادلے کے سبب روبو کاپ مداحوں نے فن پارے کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے مہم شروع کر دی۔

امیجینیشن سٹیشن کے بورڈ پریزیڈنٹ برینڈن ویلے اور لو لینڈ ٹیکنالوجی کے شریک بانی اور سی ای او جیری پیفنڈورف نے ایک کِک سٹارٹر کمپین لانچ کی اور اس مقصد کے لیے 67 ہزار 436 ڈالر اکٹھے کیے۔

یہ مجسمہ 2017 میں تیار کر لیا گیا تھا لیکن اس کی تنصیب مؤخر ہوتی گئی جس کی ایک وجہ ایم جی ایم (جس کے پاس کردار کے حقوق ہیں) کی جانب سے قانونی کلیئرنس بھی شامل تھی۔