عام انتخابات میں ڈی آر اوز اور آر اوز کی تعیناتی کا معاملہ،چاروں صوبوں کے سیکرٹریز سے جواب طلب

Dec 07, 2023 | 15:45:PM
عام انتخابات میں ڈی آر اوز اور آر اوز کی تعیناتی کا معاملہ،چاروں صوبوں کے سیکرٹریز سے جواب طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )آئندہ عام انتخابات میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز(ڈی آر اوز )اور آر اوز کی تعیناتی کے معاملے پر  الیکشن کمیشن نے کل چاروں صوبوں میں وزارتوں کے سیکرٹریز کو طلب کر لیا۔ 

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن چاروں صوبوں کے وزارتی سیکرٹریز سے تجاویز  لے گا، ڈی آر اوز اور آر اوز کی تقرری کے لیے مجوزہ ناموں پر سیکرٹریز سے رائے لی جائے گی، مجوزہ ڈی آر اوز اور آر اوز کی شہرت بارے بریفنگ لی جائے گی، الیکشن کمیشن نے کل اہم مشاورتی اجلاس بلا لیا۔ 

یہ بھی پڑھیں :قبضہ مافیا کے مبینہ سرغنہ منشا بم کیخلاف بھتہ خوری کا نیا کیس سامنےآگیا