معروف پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد اظہر انتقال کر گئے 

Dec 07, 2023 | 15:27:PM
بی زبان و ادب کے مشہور اُستاد پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد اظہر انتقال کر گئے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) عربی زبان و ادب کے مشہور اُستاد پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد اظہر انتقال کر گئے۔

مرحوم پرنسپل کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے طور پر بھی خدمات سرانجام دیتے رہے ہیں۔

اُن کی نماز جنازہ بعداز نماز جمعہ جامع مسجد بی بلاک پنجاب یونیورسٹی ٹاؤن 1 میں ادا کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: قبضہ مافیا کے مبینہ سرغنہ منشا بم کیخلاف بھتہ خوری کا نیا کیس سامنےآگیا

واضح رہے کہ  فاضل کالم نگار پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد اظہر جامعہ پنجاب لاہور کے شعبہ عربی کے سربراہ رہ چکے ہیں۔ عربی زبان وادب کے حوالے سے آپ پاکستان میں ایک سند کی حیثیت رکھتے ہیں۔ بین الاقوامی موضوعات اور اسلامی دنیا کے موضوع پر آپ کے مضامین اور کالم پاکستانی اور عرب دنیا کے اخبارات کی زینت بنتے رہے ہیں۔