وزیر خارجہ بلاول بھٹو  سرکاری دورے پر انڈونیشیا پہنچ گئے 

Dec 07, 2022 | 19:30:PM
وزیر خارجہ, بلاول بھٹو  ,سرکاری دورے , انڈونیشیا
کیپشن: وزیر خارجہ بلاول بھٹو (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) وزیر خارجہ بلاول بھٹو  زرداری سرکاری دورے پر انڈونیشیا کے شہر بالی پہنچ گئے ، وزیر خارجہ انڈونیشیا کے ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔

بالی میں قیام کے دوران بلاول بھٹو افغان خواتین کی تعلیم پر عالمی کانفرنس میں بھی شرکت کرینگے  جبکہ اس کے علاوہ15 ویں بالی ڈیمو کریسی فورم میں بھی شرکت کرینگے ۔

 انڈونیشیا کے بعد وزیر خارجہ دورہ سنگاپور پر جائیں گے  جہاں وہ صدر سنگاپور حلیمہ یعقوب اور وزیر خارجہ ڈاکٹر ویوین بالا سے ملاقات کریں گے ۔

ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔