نوواک جوکووچ کی آسٹریلین اوپن کھیلنے کی راہ ہموار

Dec 07, 2021 | 18:57:PM
آسٹریلین اوپن امید
کیپشن: نواک جوکووچ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)گزشتہ کچھ عرصے سے یہ قیاس آرائیا ں کی جارہی ہیں کہ آیا نوواک جوکووچ آسٹریلین اوپن کھیلیں گے یا نہیں ۔لیکن اب ان کے مداحوں کیلئے اچھی خبر سامنے آئی ہے کہ ان کی آسٹریلین اوپن کھیلنے کی راہ ہموار ہوتی نظر آرہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:ڈھاکہ ٹیسٹ۔۔ 6 وکٹیں لے کر پاکستان کے ساجد خان نے بنگلادیش کی کمر توڑ دی

تفصیلات کے مطابق عالمی ٹینس سٹار نوواک جوکووچ کو آسٹریلین اوپن سے قبل ہونیوالے اے ٹی پی کپ کیلئےنامزد کیا گیا ہے ۔سڈنی میں ہونیوالے کپ میں سربیا کی پانچ رکنی ٹیم نوواک جوکووچ  کی قیادت میں کھیلے گی ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل آسٹریلین حکومت نے بغیر ویکسین کے افراد کے داخلے پر پابندی لگا دی تھی ۔نوواک جوکوچ کی شرکت بھی مشکوک سمجھی جارہی تھی کیوں کہ نوواک جوکووچ کے بارے میں یہی کہا جارہا تھا کہ وہ اپنا سٹیٹس ظاہر کرنے میں ہچکچا رہے تھے (آیا وہ ویکسین شدہ ہیں یا نہیں ہیں)۔ جوکووچ نے اسے ذاتی معاملہ قرار دیا تھا اور اس پر تبصرہ کرنے سے انکار کیاتھا۔اب جب ان کانام سڈنی میں ہونیوالے کپ میں آیا ہے تو قیاس کیا جارہا ہے کہ انہوں نے ویکسین لگوالی ہوگی کیونکہ آسٹریلیا میں تو بغیر ویکسین کے داخلہ ہی بند ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان ویسٹ انڈیز سیریز ۔۔۔چیئرمین پی سی بی کی شائقین کرکٹ سے بڑی اپیل