حریم شاہ کی جھینگا پارٹی ۔۔بلال شاہ کیا کر رہے ہیں ۔۔ویڈیو وائرل

Dec 07, 2021 | 14:45:PM
حریم شاہ ، ویڈیو وائرل
کیپشن: حریم شاہ کھانے کھاتے ہوئے بلاول شاہ کیساتھ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سوشل میڈیا سٹار حریم شاہ اکثر اپنے فینز کیلئے طرح طرح کی ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔ چندروز قبل وہ ترکی کے دورے پر گئیں تو انہوں نے وہاں کے سیاحتی اورتجارتی مقامات کی خوب ویڈیوز شیئرز کیں۔

یہ بھی پڑھیں:مسجد وزیرخان میں ڈانس۔۔صبا قمر اور بلال سعید پھرمشکل میں
اب انہوں نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر تازہ ویڈیو شیئر کی ہے۔ویڈیو میں وہ بلال شاہ کے ساتھ ایک ریسٹورنٹ میں موجود ہیں۔دونوں کو سمندری غذائیں کھاتے دیکھا جاسکتاہے۔ان کے سامنے فرائی کئے ہوئے جھینگوں  کی ڈش موجودہے ۔ جھینگوں کے علاوہ دیگر ڈشز بھی ان کے سامنے پڑی ہیں۔


ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلال شاہ ایک لقمہ توڑتے ہیں اور حریم شاہ کو کھلاتے ہیں۔بعد میں حریم شاہ پلیٹ میں سے ایک ثابت جھینگا اٹھاتی ہیں اور بلال شاہ کی طرف بڑھاتی ہیں وہ عجیب و غریب تاثرات دیتی ہیں۔۔اس کے بعد وہ بلاول شاہ سے معذرت کرتی ہیں اوران کے بازوں کوہاتھ سے صاف کرتی ہیں دوبارہ جھینگے کو پلیٹ میں رکھ دیتی ہیں۔
حریم شاہ سوشل میڈیا پر اپنے متازعہ ویڈیوز کی وجہ سے اکثر صارفین کی تنقید کی زد میں رہتی ہیں۔اس لئے وہ ویڈیو تو لگا تی لیکن اکثر و بیشتر  وہ کمنٹ سیکشن کو بند کردیتی ہیں تاکہ زیادہ تنقید سے بچا جاسکے۔ 
 یہ بھی پڑھیں: ڈانسر کی کپڑے بدلنے کی ویڈیو لیک کا معاملہ۔۔ اداکارہ خوشبو کیخلاف مقدمہ درج