مریم نواز کی گانا گانے کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی

Dec 07, 2021 | 11:51:AM
مریم نواز کی گانا گاتے ہوئے نئی ویڈیو وائرل
کیپشن: مریم نواز فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی بیٹے جنید صفدر کی شادی کی تقریب میں گانا گانے کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

جنید صفدر کی دعوت ولیمہ 17 دسمبر کو لاہور میں ہونا طے پائی ہے اور بیٹے کے ولیمے کے باعث مریم نواز نے کچھ روز کیلئے سیاسی سرگرمیاں معطل کر رکھی ہیں، جنید صفدر کی شادی کی تقریبات کا آغاز رائیونڈ میں ہوگیا ہے اور شریف خاندان بھی تقریبات میں شرکت کر رہا ہے۔ 

 یہ بھی پڑھیں:جنید صفدر کی شادی ۔۔ تقریبات شروع۔۔نئی تصویر وائرل
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی خوشی میں منعقد تقریب میں گانا گانے کی ایک اور ویڈیو سامنے آئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مریم نوا ز نےگانا چرا لیا ہے تم نے جو دل کو، نظر نہیں چرانا گا کر سب کو بے حد متاثر کیا۔

مریم نواز نےجنید صفدر کی شادی میں گانا گانے گا کر سب کو حیران کردیا #maryamnawaz #maryamnawazsong pic.twitter.com/xVHXS7mZTM

اس سے قبل مریم نواز کی تم دینا ساتھ میرا ساتھ دینے گانا گانے کی ویڈیو سامنے آئی تھی، مریم نواز نے تقریب میں شریک مہمانوں کی فرمائش پر گانا گایا۔

 یہ بھی پڑھیں: ڈانسر کی کپڑے بدلنے کی ویڈیو لیک کا معاملہ۔۔ اداکارہ خوشبو کیخلاف مقدمہ درج
اس سے قبل پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور حمزہ شہباز  کے گانا گانے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جنید صفدر کی شادی کی تقریب میں حمزہ شہباز نے ’ہمیں تم سے پیار ہے کتنا یہ ہم نہیں جانتے‘ سنا کر لوگوں کو دل جیت لیے۔

یہ بھی پڑھیں:اشتعال پر مجبور نہ کریں۔۔ینگ ڈاکٹرز نے بڑی دھمکی دیدی