پی ٹی وی میں بھاری تنخواہوں پر تعینات8 افسر برطرف

Dec 07, 2020 | 19:19:PM
پی ٹی وی میں بھاری تنخواہوں پر تعینات8 افسر برطرف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پی ٹی وی کے بھاری تنخواہوں پر تعینات 8 افسروں کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا،ٹونٹی فور نیوز نے دو دن قبل پی ٹی وی کے چیف ٹیکنالوجی افسر کے پاکستان انجینئرنگ کونسل سے غیر رجسٹرڈ ہونے کی خبر دیدی تھی۔

پی ٹی وی بورڈ آف ڈائریکٹرز  کے فیصلے کے مطابق  چیف نیوز اینڈ کرنٹ افیئرز قطرینہ حسین ،چیف مارکیٹنگ سٹریٹیجی خاور اظہر کو بھی عہدے سے فارغ کر دیا،   چیف ایچ آر طاہر مشتاق ،ایگزیکٹیو پروڈیوسر کرنٹ افئیرز خرم انور  ،  چیف ٹیکنالوجی افسر ناصر نقوی اور جنرل منیجر سیکیورٹی محمد ندیم نیازی بھی  عہدوں سے ہٹا دیئے گئے۔