بابر اعظم کی مبینہ  گرل فرینڈ حامیزہ کی گاڑی پر  فائرنگ

Dec 07, 2020 | 10:12:AM
بابر اعظم کی مبینہ  گرل فرینڈ حامیزہ کی گاڑی پر  فائرنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی مبینہ گرل فرینڈ حامیزہ مختار پر کاہنہ کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سوار وں نےفائرنگ کر دی، حملے میں حامیزہ خاتون بال بال بچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق کاہنہ کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر جنسی زیادتی کے الزامات عائد کرنے والی حامیزہ مختار پرقاتلانہ حملہ کردیا، حملہ آوروں نے خاتون کی گاڑی پر فائر کیے، خاتون نے گاڑی کی سیٹ کے نیچے چھپ کر جان بچھائی۔ خاتون حامیزہ مختار اپنی جائیداد کے سلسلے میں پراپرٹی ڈیلر سے ملنے کاہنہ آئی تھیں۔ 

حامیزہ مختار کے مطابق میں پراپرٹی ڈیلر سے مل کر واپس آرہی تھی کہ دو لڑکے میرا پیچھا کررہے تھے، لیکن میں چلتی رہی، جیسے ہی میں نے گاڑی کو آہستہ کیا تو ایک گاڑی میں موجود بابا مجھے گالیاں دینے لگ گیا کہ گاڑی کس طرح چلا رہی ہو، اسی دوران میری گاڑی پر فائرنگ کردی گئی، میں گاڑی  کی سیٹ کےنیچے چھپ گئی، اسٹیئرنگ کو گھماتے ہوئے ہاتھ پر چوٹ لگ گئی۔ جیسے ہی فائرنگ ہوئی تو لوگ رکے نہیں، لوگوں نے گالیاں دیں تو آدھے گھنٹے بعد پولیس پہنچی۔ ایک عینی شاہد نے کہا کہ میں نے دیکھا تو میڈم یہاں بیٹھی رورہی تھی ہم نے یہاں آکر ریسکیو1122پر اور 15پر کال کی، گاڑی پر بھی تین گولیاں لگی ہیں۔