آزاد کشمیر کا مینڈیٹ ن لیگ کو مل چکا، اب وعدے پورے کرنے کا وقت ہے: رانا ثنا اللہ

Aug 07, 2026 | 16:02:PM
آزاد کشمیر کا مینڈیٹ ن لیگ کو مل چکا، اب وعدے پورے کرنے کا وقت ہے: رانا ثنا اللہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا کہ آزاد کشمیر کی عوام کے ساتھ کئے گئے وعدے پورے کرنے کا وقت آ چکا ہے۔

حویلی میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ کشمیریوں نے اپنا فیصلہ دے دیا ہے،آزاد کشمیر کا مینڈیٹ مسلم لیگ ن کو مل چکا ہے، اب تک الیکشن میں مسلم لیگ ن 24 سیٹیں حاصل کرچکی ہے جبکہ 23 سیٹیں آزادکشمیر حکومت بنانے کے لیے کافی ہیں،جس طرح آزاد کشمیر میں صاف و شفاف الیکشن ہوئے اس کی مثال نہیں ملتی، آزاد کشمیر کے لوگوں نے نواز شریف کے وعدوں پر اعتبار کیا ہے، تمام وعدے جو آپ سے کئے گئے ہیں اسے پورا کرنے کا وقت آچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں ترقی اس وقت ہوئی جب پاکستان اور آزاد کشمیر میں ن لیگ کی حکومت آئی، مسلم لیگ ن کشمیر میں تعمیر و ترقی کی مثال قائم کرے گی، جس طرح کے منصوبے پنجاب میں شروع کیے گئے ہیں اسی طرح کے منصوبے کشمیر میں بھی شروع ہوں گے۔

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر اور گلگت بلتستان امیر مقام کا کہنا تھا لائن آف کنٹرول کے عوام پاکستان کا فخر ہیں، ایل او سی کے عوام نے وطن کے دفاع کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں، مسلم لیگ ن کی قیادت ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑی رہی۔