خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں، بھارتی سپانسرڈ الخوارج کے 10 دہشت گرد ہلاک

Aug 07, 2026 | 09:11:AM
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں، بھارتی سپانسرڈ الخوارج کے 10 دہشت گرد ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (احمد منصور  )خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی دو کامیاب کارروائیاں، بھارتی سپانسرڈ الخوارج کے 10 دہشت گرد ہلاک کر  دئیے گئے ۔ 

 آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان اور ضلع دیر میں دہشت گردوں کے خلاف دو الگ الگ کارروائیاں کی گئیں،جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں پر حملے کی کوشش کی۔سیکیورٹی فورسز نے اعظم ورسک میں دہشت گردوں کا حملہ مؤثر انداز میں ناکام بنا دیا ،شدید فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الخوارج کے 8 دہشت گرد جہنم واصل کیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع دیر میں ایک اور کامیاب کارروائی کے دوران فتنۃ الخوارج کے مزید 2 دہشت گرد ہلاک کر دئیے گئے ۔ 

 یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ آج کیابڑا فیصلہ کرنے جا رہے ہیں؟

دونوں کارروائیوں میں مجموعی طور پر 10 دہشت گرد مارے گئے، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔
 آئی ایس پی آر  کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے،علاقے میں دیگر خوارج کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن جاری ہیں ۔
 ترجمان پاک فوج کے مطابق عزمِ استحکام کے وژن کے تحت سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انسدادِ دہشت گردی مہم پوری قوت سے جاری ہے،۔
ملک سے غیر ملکی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔