ٹیرف دباؤ مودی کو برکس سے دور رکھنے کی کوشش ہے،ماہربین الاقوامی امور شازیہ چیمہ

Aug 07, 2025 | 21:50:PM
ٹیرف دباؤ مودی کو برکس سے دور رکھنے کی کوشش ہے،ماہربین الاقوامی امور شازیہ چیمہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  ماہر  بین الاقوامی امور شازیہ چیمہنے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھارت پر ٹیرف کا دباؤ ڈال کر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو روس اور چین سے دور رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

24نیوزکے پروگرام دستک میں گفتگو کرتے ہوئے ماہر  بین الاقوامی امور شازیہ چیمہ کا  کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھارت پر ٹیرف کا دباؤ ڈال کر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو روس اور چین سے دور رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کبھی بھی روس سے تیل کی خریداری بند نہیں کرے گا، اور امریکہ اس پالیسی کو بدلنے کیلئے بھارت پر معاشی دباؤ بڑھا رہا ہے۔

شازیہ چیمہ کے مطابق ٹیرف لگانے کا بنیادی مقصد بھارت کو برکس  جیسے تنظیمی اتحاد سے الگ کرنا ہے،بھارت بین الاقوامی منظرنامے میں دوہری پالیسی اپنائے ہوئے ہے، ایک جانب وہ جی-20 جیسے مغربی اتحادوں کا حصہ بنتا ہے  تو دوسری جانب برکس میں بھی فعال دکھائی دیتا ہے  حالانکہ برکس کو جی-20 کے متبادل کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر مودی حکومت امریکی ٹیرف کے دباؤ میں آ کر پالیسی تبدیل کرتی ہے تو بھارتی معیشت کو سنگین نقصان پہنچ سکتا ہے  اور اگر وہ مزاحمت کرتا ہے تو خطے میں صورتحال مزید پیچیدہ ہو سکتی ہے،اب دیکھنا یہ ہے کہ بھارت اس صورتحال کو کیسے ہینڈل کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا، ضلع جنوبی وزیرستان کا نام تبدیل کرنے کی قرارداد منظور