ملک بھر میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی

Aug 07, 2025 | 19:47:PM
ملک بھر میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی
کیپشن: موسم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔تاہم صبح /رات کے اوقات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنےکے علاوہ چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔تاہم دیر، سوات، بونیر، شانگلہ،کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور،نوشہرہ، مردان،مالاکنڈ ، خیبر،مہمند،باجوڑ، اورکزئی،کوہاٹ، کرم اورہنگومیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع  ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے ۔تاہم شام/رات میں راولپنڈی، مری، گلیات، گجرات،گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال ،لاہور،شیخوپورہ، جہلم، اٹک، چکوال، خوشاب اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع  ہے۔

ادھربلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان  ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور حبس رہنے کا امکان ہے ۔ تاہم کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت  دالبندین ،نوکنڈی 44، سبی 43 ، دادو اوربھکر میں 42 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب بھر میں موسم گرما کی چھٹیوں میں اضافہ ،تعلیمی ادارے کب کھلیں گے؟وزیر تعلیم کا اہم بیان