اٹلی کے ارکان پارلیمنٹ کا فلسطینی پرچم کے رنگوں والا لباس پہن کر منفرد اندا زمیں اظہار یکجہتی

Aug 07, 2025 | 09:32:AM
اٹلی کے ارکان پارلیمنٹ کا فلسطینی پرچم کے رنگوں والا لباس پہن کر منفرد اندا زمیں اظہار یکجہتی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اٹلی کی سیاسی جماعت فائیو سٹار موومنٹ کے ارکانِ پارلیمنٹ نے فلسطینی پرچم کے رنگوں والے لباس پہن کر فلسطینیوں سے منفرد انداز میں اظہار یکجہتی کیا۔

رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران پارٹی کے ارکان نے کہا کہ آج ہم یہ پرچم نہیں لہرا رہے کیونکہ آپ ہم سے چھین لیں گے۔

پارٹی ارکان کا کہنا تھا کہ آج ہم اسے اپنے جسم پر سجا رہے ہیں کیونکہ یہ اب صرف فلسطین کا پرچم نہیں بلکہ انسانیت کے لیے جدوجہد کرنے والوں کا عالمی پرچم بن چکا ہے۔

 دوسری جانب اسرائیلی وزیراعطم نیتن یاہو اور فوجی سربراہ ایال زامیر کے درمیان غزہ میں فوجی کارروائیوں کو مزید بڑھانے کی تجویز پر اختلافات شدت اختیار کرگئے۔

فوجی سربراہ ایال زامیر نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر غزہ کے دیگر حصوں کو مکمل طور پر قابو کرلیا گیا تو فوجیوں کو اس علاقے میں پھنس جانے کا خطرہ ہو سکتا ہے، جو کہ دو دہائیوں پہلے اسرائیل نے خالی کردیا تھا، اور اس سے یرغمالیوں کی زندگیوں کو بھی خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ غزہ کے 75 فیصد حصے پر قابض ہے، جو کہ اکتوبر 2023 میں حماس کے حملے کے بعد سے زیرِ کنٹرول ہے۔