عالمی بنارسی ٹھگ غیر ملکیوں سے ڈالر لیتے پکڑے گئے:وزیر داخلہ 

Aug 07, 2022 | 13:54:PM
 عالمی, بنارسی ٹھگ ,غیر ملکیوں, ڈالر ,وزیر داخلہ ,شیخ رشید
کیپشن: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24 نیوز) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ عالمی بنارسی ٹھگ غیر ملکیوں سے غیر قانونی ڈالر لیتے پکڑے گئے ہیں، فارن فنڈنگ کیس سے پتہ چلا کہ عمران نیازی کتنا گندا کردار ہے،سازشی عناصر کو ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق  شیخ رشید کے بیان پر ردعمل میں رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ فارن فنڈنگ کے مجرم 8 سال سے  قانونی ٹچ  سے بھاگ رہے ہیں ، ہر چوری پکڑے جانے پر  جھوٹا عمران اینڈ فارن ایجنٹس کمپنی  مکاری، فنکاری اور عیاری کرنے لگتے ہیں ،رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ شہدا کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے والے گندے اور گھٹیا کردار ہیں، عمران نیازی نے 8 سال پوری کوشش کی کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ نہ آئے لیکن اللہ تعالیٰ نے اکبر ایس بار کو سچا ثابت کر دیا ،اللہ تعالیٰ کا پاکستان پر کرم ہوا اور جعلی صادق اور امین کی اصلیت قوم کے سامنے آ گئی۔