ہرشل گبز کے پی ایل کے لیے پاکستان پہنچ گئے ۔۔ اہم پیغام جا ری کر دیا

Aug 07, 2021 | 19:12:PM
ہرشل گبز کے پی ایل کے لیے پاکستان پہنچ گئے ۔۔ اہم پیغام جا ری کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک) سابق کرکٹر ہرشل گبز کشمیر پریمیئر لیگ اوورسیزواریئرز کا پہلا میچ کھیلنے کے لیے پاکستان پہنچ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق جنو بی افریقا سے تعلق رکھنے وا لے ہرشل گبز نے  سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا جس میں وہ  کہتے ہیں کہ مظفر آباد بہت خوبصورت جگہ ہے، وہ اپنے پاکستانی فینز سے ملنا چاہتے ہیں۔

 سینیٹر فیصل جاوید نے انہیں پاکستان آنے پر خوش آمدید کہا ۔ اپنے پیغام میں وہ کہتے ہیں کہ کشمیری کے پی ایل  میں ہرشل گبز کو دیکھنے کیلئے بیتاب ہیں۔ہرشل گبز نے بھی پر تپا ک  خیرمقدم پر سینیٹر فیصل جاوید کا شکریہ ادا کیا ۔

یا د رہے کہ بھارت نے ہرشل گبز کو کشمیر پریمیئر لیگ میں حصہ لینے سے روکنے کی کوشش کی تھی اور انھیں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:سیاحوں کی کار گہری کھائی میں گرگئی۔۔دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل