اسد کھوکھر کے بھائی کی نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد تدفین کر دی گئی

Aug 07, 2021 | 18:13:PM
اسد کھوکھر کے بھائی کی نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد تدفین کر دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)نامزد صوبائی وزیر ملک اسد کھوکھر کے بھائی ملک مبشر کھوکھر کی نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد تدفین کر دی گئی، نماز جنازہ میں سیاسی شخصیات سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ملک اسد کھو کھر کے بھائی ملک مبشر کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاﺅں مانووال چوہنگ لاہور میں ادا کی گئی۔نمازجنازہ میں عزیز و اقارب سمیت اہم سیاسی اور سماجی شخصیات او ر شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد ملک مبشر کھوکھر کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ نماز جنازہ کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔ 

یہ بھی پڑھیں: اسد کھوکھر کے بھائی کا قتل۔۔کون کون ملوث۔۔قتل کیوں کیا؟