عائزہ خان کی ایک اور بھارتی گانے پر ڈانس ویڈیو وائرل

Aug 07, 2021 | 01:01:AM
عائزہ خان کی ایک اور بھارتی گانے پر ڈانس ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان ان دنوں سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہیں۔ انسٹاگرام پر بھارتی گانے ایک دو تین کی ویڈیوشیئرکردی ہے۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ عائزہ خان آج کل شہرت کی بلندیوں پر ہیں، ان کے انسٹا گرام پر فین فالوونگ میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ عائزہ خان بھی اپنے مداحوں سے خوب پیار کرتی ہیں اور ان سے رابطے میں رہنے کیلئے اپنی نئی نئی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اداکارہ بھارتی گانے ایک دو تین پر ڈانس کررہی ہیں۔ 
ویڈیو کے ساتھ کیپشن دیتے ہوئے عائزہ نے کہا کہ ایک دو تین چار۔۔۔کیسی لگی آپ کو قسط چار؟؟۔ اداکارہ کی اس ویڈیو پر مداحوں کا ملا جھلا ردعمل سامنے آرہا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

قبل ازیں عائزہ خان کی بھارتی گانے پر ڈانس کرتے ویڈیو وائرل ہوئی تھی، اس ویڈیو میں بھارت کی سینئر اداکارہ سری دیوی کی فلم کا گانا بیک گراؤنڈ میں چل رہا تھا، جس پر عائزہ خان رقص کیا۔ ویڈیو کے کیپشن میں عائزہ نے لکھا'چاندی ایکس گیتی'۔ عائزہ خان بھارتی اداکارہ سری دیوی کے مشہور گانے ’تیرے میرے ہونٹوں پے میٹھے میٹھے گیت متوا ‘ پر رقص کیا تھا۔ ویڈیو میں عائزہ خان نے پیلی ساڑھی بھی پہنی ہوئی ہے اور نہایت خوبصورت نظر آ رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: معروف ٹک ٹاک سٹار نے شادی کرلی