امریکا اور اسرائیل کے خلاف ایران میں 1 کروڑ 20 لاکھ افراد جنگ کیلئے تیار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ایران کے وزیر داخلہ نے کہا ہےکہ ملک بھر سے ایک کروڑ 20 لاکھ افراد نے امریکا اور اسرائیل کیخلاف لڑنے کیلئے خود کو رجسٹرڈکرالیا ہے۔
ایرانی وزیر داخلہ کا کہنا ہےکہ 10 روز پہلے عوام سے کہا گیا تھا کہ وہ ملک کی خود مختاری یقینی بنانےکیلئے ایرانی فوج میں شامل ہوں جس پر بھر پور ردعمل سامنے آیا ہے اور 12 ملین افراد 10 روز کے اندر خود کو رجسٹرڈ کراچکے ہیں اور یہ سلسلہ جاری ہے۔
ایرانی میڈیا نے اس سلسلے میں ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں سیستان ایران سے تعلق رکھنے والوں کو ایران کیلئے لڑنے کی خاطر تیار دکھایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:صدرٹرمپ ایران جنگ میں ساتھ نہ دینے پر نیٹو، جاپان، آسٹریلیااورجنوبی کوریاپربرس پڑے