پی ٹی آئی کا بلوچستان میں 8 ستمبر کو 6 جماعتی ہڑتال کی حمایت کا اعلان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے بلوچستان میں 8 ستمبر کو 6 جماعتی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کردیا۔
عمران خان کی جیل سے ہدایات پر عمل کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی ہڑتال میں شمولیت کرے گی،ہڑتال میں بی این پی (مینگل) پختونخوا ملی عوامی پارٹی، اے این پی، نیشنل پارٹی، مجلس وحدت المسلمین شامل ہیں۔
خیال رہے کہ شاہوانی سٹیڈیم خودکش حملے کے خلاف پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کے ترجمان نے کہا ہے کہ خودکش حملے میں قیمتی جانوں کا ضیاع، حکومت سکیورٹی دینے میں ناکام رہی،عوامی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا،جدوجہد برائے جمہوریت، امن اور انصاف مزید عزم کے ساتھ جاری رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں : یومِ دفاع:سکھر میں 300 فٹ اونچا، 84 فٹ لمبا اور 56 فٹ چوڑا سبز ہلالی پرچم لہرایا گیا