سیلاب سے متاثرہ علاقوں میںوبائی امراض پھیلنے کا خدشہ،الرٹ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھیلنے کاخدشہ پیداہوگیااورقومی ادارہ صحت نے اس حوالے سے الرٹ جاری کردیا۔
سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ملیریا اور پیٹ کے امراض پھیلنے کازیادہ خدشہ ہے،قومی ادارہ صحت نے آنکھوں کی بیماری اور بچوں میں خسرہ پھیلنے کا الرٹ بھی جاری کر دیا ہے۔
وفاقی وزیرصحت مصطفیٰ کمال نےاسلام آبادمیں گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ سیلاب زدہ علاقوں کی 24 گھنٹےمانیٹرنگ کی جارہی ہے،وزارت صحت تمام صوبائی حکومتوں،عالمی ادارہ صحت اوریونیسف سے بھی رابطے میں ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اوورسیزپاکستانیوں کیلئے سپریم کورٹ نے لٹیگنٹس فسیلیٹیشن سیل قائم کر دیا
انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں ادویات اور ڈاکٹرز بھیجے گئےہیں،پنجاب سے ابھی ڈیمانڈ نہیں آئی،سیلاب کل سندھ کو ہٹ کرے گا اس کیلئے صوبہ اور وفاق الرٹ ہیں۔