سیاست میں جوتا، سیاہی اور گالم گلوچ پی ٹی آئی نے ہی متعارف کرائی:خواجہ آصف

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اپنے سے پانچ گنا بڑے دشمن کو شکست دی، دشمن آج بھی اپنے زخم چاٹ رہا ہے، 6ستمبر کا دن وطن کے ساتھ تجدیدِ عہد کا دن ہے۔

Sep 06, 2025 | 12:04:PM
سیاست میں جوتا، سیاہی اور گالم گلوچ پی ٹی آئی نے ہی متعارف کرائی:خواجہ آصف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سیاست میں جوتا، سیاہی اور گالم گلوچ پی ٹی آئی نے متعارف کرایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیردفاع خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پیغام میں کہا کہ مسجد نبویؐ میں مریم اورنگزیب کو گالیاں دینا، بال نوچنے کا واقعہ افسوسناک تھا۔

وفاقی وزیردفاع نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کی علالت کا مذاق اڑایا گیا، سیاسی حریفوں کی فیملیز کو ٹارگٹ کرنا شرمناک عمل ہے، سوشل میڈیا پر غلاظت کا طوفان پی ٹی آئی نے برپا کیا۔

انہوں نے کہا کہ آج بانی کے اپنے خاندان میں دو گروپوں کی لڑائی میں انڈے استعمال ہوئے، آگ اب اپنے دامن تک پہنچ گئی ہے، سیاست میں مخالفت ہونی چاہیے مگر تہذیب کے دائرے میں ہو۔

علاوہ ازیں سیالکوٹ میں تقریب سے خطاب کے دوران خواجہ آصف نے کہا کہ چھ ستمبر کی تقریب میں مدعو ہونا میرے لیے قابل فخر ہے، بُنیان المَرصُوص آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام دفاعِ پاکستان سے متعلق نئی تاریخ رقم کرنے پر اپنی فوج کی ممنون ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اپنے سے پانچ گنا بڑے دشمن کو شکست دی، دشمن آج بھی اپنے زخم چاٹ رہا ہے، آج کا دن وطن کے ساتھ تجدیدِ عہد کا دن ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ علیمہ خان بزرگ خاتون اور ان کا کردار بہن کے طور پر وہ بڑی باوفا بہن ہیں، ان کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ قابل مذمت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:رسولِ اکرم ﷺ کی مبارک زندگی کا ہر پہلو خدمتِ انسانیت اور فلاح و بہبود کا عملی نمونہ ہے:بلاول بھٹو

خیال رہے کہ گزشتہ روز اڈیالہ جیل کے باہر عمران خان کی بہن علیمہ خانم میڈیا سے گفتگو کررہی تھیں کہ اس وقت ان پر دو انڈے پھینکے گئے۔

گفتگو کے دوران ایک انڈہ علیمہ خانم کو لگا جس کے بعد پارٹی کارکنان نے شور شرابہ شروع کردیا اور پولیس نے موقع سے 2 لڑکیوں کو حراست میں لے کر اڈیالہ چوکی منتقل کردیا، ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق انڈا پھینکنے والی خواتین کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے۔