رات کا کھانا7 یا 8 بجے کھانے کےفائدے ہی فائدے

Sep 06, 2025 | 11:37:AM
 رات کا کھانا7 یا 8 بجے کھانے کےفائدے ہی فائدے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کیا آپ جانتے ہیں کہ جس قدر خوراک کی غذائیت پر توجہ دینا ضروری ہے، اتنا ہی ضروری ہے کہ آپ صحیح وقت پر کھائیں، خاص طور پر رات کا کھانا صحیح وقت پر کھانا بہت ضروری ہے-

 رات کا کھانہ وقت پرکھائیں۔
اچھی صحت کے لیے کھانے کو درست رکھنا سب سے ضروری سمجھا جاتا ہے، آپ جو بھی کھاتے ہیں اس کا براہ راست اثر آپ کی صحت پر پڑتا ہے، یہی وجہ ہے کہ ماہرین صحت سبھی کو مشورہ دیتے ہیں کہ ایسی چیزوں کو زیادہ سے زیادہ مقدار میں خوراک میں شامل کریں تاکہ تمام ضروری غذائی اجزاء اور وٹامنز، منرلز کی تکمیل ہوسکے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ جس قدر خوراک کی غذائیت پر توجہ دینا ضروری ہے، اتنا ہی ضروری ہے کہ آپ صحیح وقت پر کھائیں، خاص طور پر رات کا کھانا صحیح وقت پر کھانا بہت ضروری ہے،اکثر ہم دن کی ہلچل میں رات کے کھانے کا وقت بھول جاتے ہیں۔ کبھی ہم9بجے، کبھی10 یا11 بجے کھانا کھاتے ہیں اور پھر سیدھے سو جاتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ رات کو دیر تک کھانا صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے؟ طبی ماہرین سے لے کر حکیم سبھی اس بات پر متفق ہیں کہ رات کے کھانے کا بہترین وقت شام7سے8 بجے کے درمیان ہے، خاص طور پر اگر آپ رات8بجے سے پہلے رات کا کھانا کھا لیں تو جسم کو بہت سے فوائد حاصل ہوتے ہیں۔

رات کا کھانا7 سے 8بجے کے درمیان کھانا بہتر ہے 
مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ رات کو۷؍سے ۸؍ بجے کے درمیان رات کا کھانا آپ کی مجموعی صحت کو فائدہ پہنچا سکتا ہے، رات کا کھانا جلدی کھانے سے نہ صرف وزن کم ہوتا ہے بلکہ نیند، دل، ہاضمے اور شوگر کو کنٹرول کرنے میں بھی بہت فائدہ ہوتا ہے،امریکن ہارٹ اسوسی ایشن کے مطابق جلدی کھانے والوں میں ہائی بی پی 27 فیصد کم اور ہائی کولیسٹرول19 فیصد کم پایا گیا ہے، رات8 بجے کے بعد کھانے پر شوگر میں20 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے، اس کے علاوہ یہ وزن میں کمی، ہاضمہ صحت اور نیند کے معیار میں بھی فائدہ مند ہے۔
جلدی رات کا کھانا نظام ہاضمہ کو بہتر کرتا ہے 
رات کو جلدی کھانے کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ اس سے ہاضمہ ٹھیک رہتا ہے۔ جب آپ رات 8 بجے سے پہلے کھانا کھاتے ہیں تو جسم کو اسے ہضم کرنے کے لیے کافی وقت مل جاتا ہے۔ کھانا ہضم ہونے میں تقریباً2 سے4 گھنٹے لگتے ہیں، اگر ہم کھانا کھانے کے فوراً بعد سو جائیں تو ہاضمے کا عمل سست پڑ جاتا ہے اور گیس، قبض، تیزابیت جیسے مسائل پیدا ہونے لگتے ہیں۔
جرنل آف کلینیکل گیسٹرو اینٹرولوجی میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ رات کا کھانا جلدی کھانے سے ایسڈ ریفلکس (دل کی جلن) کا خطرہ 50فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔ 
نیند کا معیار بھی بہتر ہوتا ہے 
رات کو دیر سے کھانے سے جسم کو آرام نہیں ملتا کیونکہ یہ کھانا ہضم کرنے میں مصروف رہتا ہے، اس کا اثر نیند پر بھی نظر آتا ہے، ہارورڈ میڈیکل ریسرچ کے مطابق سونے سے2سے 3 گھنٹے پہلے کھانا کھانے سے جسم کو پرسکون ہونے اور گہری نیند آنے میں مدد ملتی ہے، جو لوگ رات کا کھانا جلدی کھاتے ہیں تو وہ نیند کے دوران کم گیس، سینے میں جلن یا بھاری پن محسوس کرتے ہیں۔ اس سے نیند کا معیار بہتر ہوتا ہے۔ اچھی نیند ذہنی اور جسمانی صحت کے لیے اچھی ہے۔
 وزن کم کرنے میں مدد کرتا ہے 
اگر آپ وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو صرف خوراک ہی نہیں بلکہ کھانے کے وقت کو بھی اہمیت دیں۔ انٹرنیشنل جرنل آف اوبیسٹی میں کہا گیا ہے کہ جو لوگ شام7 بجے سے پہلے کھانا کھاتے ہیں ان کے وزن میں کمی کی شرح تیز ہوتی ہے کیونکہ جسم کیلوریز کو توانائی میں تبدیل کرنے کے قابل ہوتا ہے، رات کو دیر سے کھانا کھانے سے کھانا چربی کے طور پر جمع ہو جاتا ہے، جلدی کھانے سے میٹابولزم متحرک رہتا ہے اور انسولین بہتر کام کرتی ہے،اس کے علاوہ، رات کے کھانے کے بعد، جسمانی سرگرمی یا چہل قدمی کے لئے وقت ہے  جو کیلوری کو جلانے میں مدد ملتی ہے، ذیابیطس کے مریضوں کے لیے رات کا کھانا وقت پر کھانا بھی ضروری ہے، جو لوگ رات کا کھانا جلدی کھاتے ہیں ان میں بلڈ شوگر کی سطح بہتر ہوتی ہے۔