کیا ڈرامہ ہے میں ججز پینل نے کابلی پلاؤ کے تمام اداکاروں کو 10 نمبر دے دیے

Sep 06, 2023 | 23:14:PM
کیا ڈرامہ ہے میں ججز پینل نے کابلی پلاؤ کے تمام اداکاروں کو 10 نمبر دے دیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)  پاکستانی ڈرامہ " کابلی پلاؤ " جو مقبولیت کی بلندیوں کو چھو رہا ہے جس کی کہانی ایک نوجوان لڑکی اور ایک ۴۰ سالہ مذہبی آدمی کے گرد گھومتی ہے۔

   کیا ڈرامہ ہے کی تازہ ترین اقساط جس میں میزبان مکرم کلیم اور پاکستان کی معروف اداکاراوں پر مشتمل ججز پینل جس میں اداکارہ مرینہ خان، نادیہ خان اور روبینہ اشرف ہیں۔ 

 انہوں نے ڈرامہ کابلی پلاؤ پر دلچسب اور مزے مزے کے تبصرے پیش کیے.اس بار ججز پینل نے ڈرامہ "کابلی پلاؤ" کے اداکاروں کو ریٹ کیا جس میں ظفر میراج کو  ججز پینل  کی طرف سے 10،10،10 ریٹ کیا گیا جس پر نادیہ خان کا کہنا تھا کہ 10 سے زیادہ  بھی ہوسکتے ہیں۔ اس ریٹنگ پر مکرم کلیم کا کہنا تھا کہ یہ پہلی دفعہ ہوا کہ تینوں نے 10 نمبر دیے۔ججز کے علاوہ پبلک کی طرف سے 10،293 ووٹ ملے جو کہ آب تک کے سب سے زیادہ ووٹ ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by 24NewsHD.Tv (@24newshd.urdu)

دوسری جانب ڈائریکٹر کو ریٹ کرتے ہوئے مرینہ خان نے10 نمبر دیے،روبینہ اشرف کی طرف سے بھی 10 نمبر ملے اور نادیہ خان نے بھی ریٹ کرتے ہوئے ڈائریکٹر کو 10 نمبر دیے۔دوسری جانب پبلک کی طرف سے ڈائریکٹر کو 10،650 ووٹ دیے گئے۔

اسی طرح سبینہ فاروق کو ریٹ کرتے ہوئے مرینہ خان کا کہنا تھا کہ آج 10 نمبر کا دن ہے جبکہ روبینہ اشرف نے سبینہ فاروق کو ریٹ کرتےہوئے 8 نمبر  دیےاور نادیہ خان کا کہنا تھا کہ باربینہ کے لیے 10 ہی نمبر ہیں۔ دوسری جانب سبینہ اشرف کو پبلک کی طرف سے 10،855 ووٹ حاصل ہوئے۔

احتشام دین کو ریٹ کرتے ہوئے مرینہ خان نے ان کو 10 نمبر دیے جبکہ روبینہ اشرف نے 9 نمبر دیے اور اداکرہ نادیہ خان نے 10 نمبر  دیے۔دوسری جانب پبلک نے 9558 ووٹ دیے۔