سابق سری لنکن کرکٹر میچ فکسنگ کے الزام میں گرفتار

Sep 06, 2023 | 22:30:PM
سابق سری لنکن کرکٹر میچ فکسنگ کے الزام میں گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سابق سری لنکن کرکٹر سچتھرا سینانائیک کو ساتھی کھلاڑیوں کو   میچ فکسنگ  پر اکسانے کے  الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
 غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق   سری لنکا کے سابق کرکٹر سچتھرا سینانائیکے کو میچ فکسنگ اور ساتھی کھلاڑیوں کو بھی شامل کرنے  کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کپتان بابراعظم نے ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا

رپورٹس کے مطابق سچتھرا سینانائیکے پر لنکا پریمئرلیگ 2020 میں کھلاڑیوں کو میچ فکسنگ پر اکسانے کا الزام ہے جس بنا پر سری لنکن پولیس نے گرفتار کیا ہے اور اگلے 24 گھنٹے کے دوران انہیں عدالت میں بھی  پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سچتھرا سینانائیکے سری لنکا کی جانب سے 49 ون ڈے، 24 ٹی ٹوئنٹی اور ایک ٹیسٹ میچ کھیل چکے ہیں۔