مسلم لیگ ن کے صدر جانو بابا کے گھر عیادت اور مالی مدد کیلئے پہنچ گئے

Sep 06, 2023 | 22:10:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر سیف الملوک کھوکھر اور کلچرل ونگ پنجاب کے صدر طاہر انجم جانو بابا کے گھر عیادت کو پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق سیف الملوک کھوکھر  اور طاہر انجم  نے  جانو بابا کے گھر عیادت اور مالی مدد کی، طاہر انجم نے کہا کہ نواز شریف کو آپ کی بیماری سے متعلق آگاہ کروں گا،فنکار  ہمیشہ نواز شریف کی آواز بنے۔

سیف الملوک کھوکھر نے کہا کہ فنکار ملک کا سرمایہ ہوتے ہیں،فنکاروں سے دلی ہمدردی رکھتا ہوں اور  مسلم لیگ ن کی قیادت پاکستان کے فنکاروں کو سفیر کی حیثیت دیتے ہیں۔

سیف الملوک کھوکھر نے فنکار  جانو بابا کے بہترین علاج کی یقین دہانی بھی کروائی  اور کہا کہ پاکستان کے فنکاروں نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے ،پارٹی قائد نواز شریف نے  بھی فنکار کی ہمیشہ حوصلہ افزائی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کینسر کے عارضے میں مبتلا معروف پاکستانی اداکار انتقال کرگئے