پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری معظم خان معطل

Sep 06, 2023 | 16:46:PM
پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن نے آئین اور پالیسیوں کی خلاف ورزی کر نے پر سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ نے  سیکرٹری معظم خان کو معطل کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن نے آئین اور پالیسیوں کی خلاف ورزی کر نے پر سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ نے  سیکرٹری معظم خان کو معطل کردیا۔

صدرفیڈریشن کی اجازت کے بغیرخط لکھنا معظم خان کی معطلی کا سبب بنا ۔معظم خان نے خط میں صدر فیڈریشن پر الزامات لگائےاورفیڈریشن کے انتخابات کا اعلان کیاگیا مگر سیکرٹری نے تمام یونٹس کو آگاہ نہیں کیا۔

معظم خان کے سائیکلنگ کی متوازی تنظیم سے رابطے تھے شہزادہ بٹ بھی ڈوپنگ میں ملوث سائیکلسٹ کو ایونٹ میں شامل کرنے پرمعطل کر دیا گیا۔معظم خان کی معطلی کے بعدایاز خان کو قائمقام سیکرٹری مقرر کیا گیا معظم کو 7روز میں شوکاز نوٹس کا جواب دینے کے لیے کہا گیا۔

مزید پرھیں:عروسی جوڑا زیب تن، ماہرہ خان کی ساحل سمندر پر ویڈیو وائرل