بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے کا فیصلہ

Sep 06, 2023 | 14:38:PM
 بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی حکومت نے بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا،نگران وفاقی وزیر مرتضیٰ سولنگی اور وزیر توانائی محمد علی نے کہا کہ ملک میں ہر سال چوری کے باعث 589 ارب کا نقصان ہوتا ہے،اس کی تھام کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ ہر سال بجلی کی 589 ارب کی چوری ہوتی ہے،وزیر توانائی محمد علی کا کہنا تھا کہ دس ڈسکوز ملک میں کام کر رہی ہیں، ملک میں ہر سال چوری کے باعث 589 ارب کا نقصان ہوتا ہے، 3ہزار 44 ارب میں سے آئیسکو ، لیسکو گیپکو ، فیسکو اور میپکو 100 ارب کا نقصان کرتی ہیں، پیسکو، حیسکو، کیسکو، سیپکو، ٹیسکو میں 489 ارب کی بجلی چوری ہوتی ہے، قبائلی اور دیگر علاقوں میں بجلی چوری کے نقصانات زیادہ ہیں، بجلی چوری کی وجہ سے بل بڑھتے ہیں، مردان کے صرف ایک علاقے سے ایک ارب سے زیادہ کا نقصان ہے۔

 محمد علی کا کہنا تھا کہ اب چوری والے علاقوں میں مکمل کریک ڈاؤن ہوگا،جن علاقوں میں 50 سے 60 فیصد چوری ہے وہاں پرائیویٹ سیکٹر کو شامل کیا جائے گا، جہاں چوری کی شرح 60 فیصد سے زائد ہے وہاں انفورسمنٹ کے زریعے کام کیا جائے گا، جو آفیسرز چوری میں ملوث ہیں ان کی ایجنسیز کی مدد سے لسٹ بن چکی ہے، جو الیکشن کمیشن کو بجھوا دی گئی منظوری کے بعد ہٹا دئیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:ڈالر کا ریٹ کیوں کم ہو رہا ہے؟ اندر ونی کہانی سامنے آ گئی

  اس موقع پر سیکرٹری پٹرولیم کا کہنا تھا کہ بجلی کے بلز میں جی ایس ٹی کے علاوہ بہت معمولی ٹیکسز ہیں۔