پاکستانی نژاد امریکیوں کے اپنے مادر وطن دورے کا خیر مقدم کرتے ہیں:امریکا

Sep 06, 2023 | 14:15:PM
امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ پاکستانی نژاد امریکیوں و دیگر اوورسیزپاکستانیوں کے اپنے مادر وطن دورے کا خیر مقدم کرتے ہیں، انہوں  نے ویزہ نہ دینے یا درخواست مسترد کرنے کی خبروں کو مسترد کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ پاکستانی نژاد امریکیوں و دیگر اوورسیزپاکستانیوں کے اپنے مادر وطن دورے کا خیر مقدم کرتے ہیں، انہوں  نے ویزہ نہ دینے یا درخواست مسترد کرنے کی خبروں کو مسترد کردیا۔

 نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل سے پریس بریفنگ کے دوران پی ٹی آئی چیئرمین کی گرفتاری اور سائفر معاملے پر سوال و جواب ہوئے۔

صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کیا امریکی کانگریس نے سائفر معاملے پر تحقیقات کا کہا؟جس کے جواب میں نائب ترجمان نے کہا کہ ہم کانگریس شراکت داروں سے کئی معاملات پر مشورہ کرتے ہیں، کسی ایک خاص معاملے کے بارے میں نہیں بولیں گے۔

نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے یہ بھی کہا کہ ہم صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، پاکستانی نژاد امریکیوں کو ویزہ نہ دینے یا درخواست مسترد کرنے میں کوئی صداقت نہیں، یہ بات سراسر غلط اور بے بنیاد ہے۔ پاکستانی سفارتخانہ درخواست گزاروں کو ویزوں سمیت ہر ممکن قونصلر مدد فراہم کرتا رہتا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:قانون کے رکھوالے جلاد بن گئے، بیٹی کے سامنے باپ کو برہنہ کر کے تشدد

ویدانت پٹیل کا کہنا تھا کہ نیویاک، شکاگو، ہیوسٹن، لاس اینجلس کے قونصلیٹ سے ویزے لیے جاسکتے ہیں اور ویزا درخواستوں پر ساتوں دن 24 گھنٹے آن لائن کارروائی کی جاتی ہے۔