بین الاقوامی منشیات سمگلنگ کا معاملہ،ملزم نے بڑا انکشاف کر دیا

Sep 06, 2023 | 12:31:PM
بین الاقوامی منشیات سمگلنگ کا معاملہ،ملزم نے بڑا انکشاف کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری)بین الاقوامی منشیات سمگلنگ کا معاملہ،عبوری ضمانت منسوخ ہونے پر ڈی ایس پی مظہر اقبال کے گھر پر چھاپہ مار کارروائی کی گئی۔
چھاپے میں پولیس ،رینجرز اور اے این ایف کی 9گاڑیوں نے حصہ لیا،مظہر اقبال کے گھر کاتمام سامان اور فرنیچر تحویل میں لے  کرگھر سیل کر دیا گیا،گرفتار ملزم نے انکشاف کیا کہ ڈی ایس پی مظہر اقبال افغانستان سے منشیات منگواتا تھا،ڈی ایس پی ملزم فیاض عرف پیپا کے ساتھ ملکر افغانستان سے منشیات منگواتا تھا،منشیات ڈرون کے ذریعے بھارت سمگل کی جاتی تھی۔

ملزم نے انکشاف کیا کہ منشیات فروخت کرکےرقم کوحوالہ ہنڈی سےبیرون ملک بھجوایا جاتاتھا،ملزموں کو عامر ،گڈو سنیارا،قیصر علی کی معاونت حاصل تھی،ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کی نشاندہی پر منی لانڈرنگ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صحافی عمران ریاض بازیابی کیس،آئی جی پنجاب نے نوید سنا دی