چہلم حضرت امام حسینؓ ، سندھ بھر میں سکول کل بند رہیں گے

Sep 06, 2023 | 09:56:AM
چہلم حضرت امام حسینؓ ، سندھ بھر میں سکول کل بند رہیں گے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر سندھ بھر میں سکول کل بند رہیں گے۔

صوبائی حکومت کے اعلان کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں نجی و سرکاری تمام سکول 7 ستمبر کوبند رہیں گے،کل کی تعطیل کے اعلان کے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ صوبائی محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی نے کیا ہے۔

 علاوہ ازیں ملک بھر میں چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کو بھی یقینی بنایا جائے گا.

 ملک بھر کے مختلف شہروں اور قصبوں میں شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ماتمی جلوس نکالے جائیں گے۔

خیال رہے کہ چہلم یوم عاشور کے 40 دن بعد منایا جاتا ہے، یہ دن 61 ہجری میں کربلا کی جنگ میں یزیدی افواج کے ہاتھوں حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ اور ان کے 72 ساتھیوں کی شہادت کی یاد منایا جاتا ہے۔