بھارت نے انگلینڈ کو چوتھے ٹیسٹ میچ میں شکست دیدی، سیریز میں1-2برتری  

Sep 06, 2021 | 22:16:PM
بھارت نے انگلینڈ کو چوتھے ٹیسٹ میچ میں شکست دیدی، سیریز میں1-2برتری  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)انگلینڈ اور بھارت کے درمیان اوول میں کھیلے جانیوالے چوتھے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے انگلینڈ کی ٹیم کو  157 رنز سے شکست دیدی۔

تفصیلات کےمطابق اوول میں پیر  کھیلے جانے والے چوتھے ٹیسٹ میچ کے آخری اور پانچویں دن کے آخری سیشن  میں بھارت نے انگلینڈ کو اسکی دوسری اننگ میں 210 رنز پر آؤٹ کرکےچوتھا ٹیسٹ میچ 157 رنز سے  جیت کر پانچ میچوں کی سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کرلی۔ بھارت نے پہلی اننگ میں 191رنز اور دوسری اننگ میں 466بنائے تھے جبکہ انگلینڈ نے پہلی اننگ میں290 رنز اور دوسری اننگ 210میں بنائے۔

یہ بھی پڑھیں: پنج شیر میں پاکستانی طیارہ گرانے کا دعویٰ  جھوٹا نکلا۔۔حقائق سامنے آگئے